امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں سستی نہ کیا کرو :

مرحوم آیۃ اللہ سید علی قاضی طباطبائی رح ( جو عرفان اسلامی اور کئی بزرگان جیسے آیۃ اللہ تقی بہجت رح ، آیۃ اللہ محمد حسین طباطبائی رح و غیرہ کے استاد تھے) اپنی وصیت میں اس طرح فرماتے ہیں :
عزاداری کی مستحبات اور زیارت امام حسین علیہ السلام میں سستی نہ کرنا اور ہر ہفتہ مجلس برپا کرنا چاہے دو تین آدمیوں پر ہی کیوں نہ مشتمل ہو ، کیونکہ سید الشھداء کی مجلس و عزاداری کئی امور میں آسانی کا سبب بنتی ہے ۔
اگر آدمی اپنی عمر کی ابتدا سے لے کر انتہا تک معصومین علیہم السلام کی خدمت میں امام حسین علیہ السلام کی تعزیت ( مجلس کی صورت میں ) پیش کرتا رہے یا ان کی زیارت کو انجام دیتا رہے پھر بھی ان بزرگواروں کا حق ادا نہیں ہو سکتا ، اس لئے اگر ہفتے میں ایک دفعہ مجلس نہیں کروا سکتے تو محرم کے عشرہ اولا کو کبھی ترک نہ کرنا ۔
اقتباس از کتاب : عزاداری میں جدید رسومات بدعت یا سنت ؟