يكشنبه, ۱۴ آذر ۱۳۹۵، ۱۱:۱۳ ق.ظ
مدافع مذھب جعفریہ ،مفسر قرآن محسن الملت حضرت سرکار علامہ سید صفدر حسین نجفی
سادگی کے پیکر ، زمانے کے ابوذر،تقویٰ و دانش کے محور ، قائد و قیادت گر ،مینارہ نور،موسس مدارس دینیہ ،مدافع مذھب جعفریہ ،مفسر قرآن محسن الملت حضرت سرکار علامہ سید صفدر حسین نجفی 1932ء میں ضلع مظفرگڑھ پاکستان میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید غلام سرور نقوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ایک نیک انسان تھے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اسی جگہ حاصل کی پھر اعلی تعلیم کے لیئے نجف اشرف چلے گئے ۔